ٹانگ کا پلاسٹر اب تمہیں مزید نہیں بچائے گا، مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو،مریم

 

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹانگ کا پلاسٹر اب تمہیں مزید نہیں بچائے گا، مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو۔

عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے عمران خان کو “سازشوں کا بادشاہ” قرار دیا۔ آپ کی چیخیں غلط نہیں کیوںکہ آپ اپنے گاڈ فادر فیض اور ان کی باقیات کی مدد سے ‘سازشوں کے بادشاہ’ ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ فیض اور ان کی باقیات کی سازشوں پر پھلتے پھولتے اور زندہ رہتے ہیں، اب آپ دیکھیں گے کہ “بگڑی ہوئی شہزادی” آپ کو کیسے مات دیتی ہے، آپ جیسے پیادے غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ چور ڈاکو کا بیانیہ اب پٹ چکا ہے، بلکہ تم اور تمہاری بیوی توشہ خانہ کیس میں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہو۔
مریم نے مزید کہا کہ تم عدالتوں سے بچتے پھر رہے ہو اور التوا کی بھیک مانگ رہے ہو، جو تمہارے مجرم ہونے کا واضح ثبوت ہے، ٹانگ کا پلاسٹر اب تمہیں مزید نہیں بچائے گا، مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو۔

@imrankhan#chairmanpti#Lahore#maryamnawaz#PakTurkNews#pmln#pti