نگران وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کے الیکٹرک کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت کراچی الیکٹرک (K.E) کے مختلف امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی، متعلقہ اعلی حکام اور کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے شرکت کی ۔
کراچی الیکٹرک کے وفد نے وزیر اعظم اور انکی ٹیم کا کراچی الیکٹرک کے دیرینہ مسائل حل کرنے اظہار تشکر کیا ۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کراچی الیکٹرک کو درپیش باقی ماندہ مسائل کا بھی ترجیحی بنیادوں پر حل نکالا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے اپنی قلیل مدت میں ملک کو معاشی استحکام کی جانب گامزن کرنے کیلئے بڑے دیرینہ مسائل حل کئے۔
ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو تمام سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہی۔حکومت نے اس بنیادی اصول پر عمل پیرا ہو کر مثبت نتائج حاصل کئے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آخری دن تک ملکی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز نیشنل ٹرامیشن و ڈسپیچ کمپنی (NTDC) اور کراچی الیکٹرک (K.E) کے مابین انٹرکنیکشن معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا۔
کراچی الیکٹرک کے سی ای او نے حکومت کی جانب سے کمپنی کو درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل پر نگران وزیرِ اعظم اور حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ باقی ماندہ مسائل کا بھی جلد حل کر کرکے حکومت کراچی کے رہایشوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
اجلاس کو کراچی الیکٹرک کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ نیپرا اور کراچی الیکٹرک ترجیحی بنیادوں ہر مل کر ان مسائل کا حل تلاش کریں اور اس سلسلے میں جلداز جلد رپورٹ پیش کریں۔

#anwarulhaqkakkar#islamabad#kelectric#PakTurkNews#primeminister