کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک یکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ،اسٹاک مارکیٹ میں 558 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔