نیو یارک(پاک ترک نیوز)
یوکرین کو 40کروڑ ڈالر کی امریکی فوجی امداد کے ایک نئے پیکیج میںپہلے سے فراہم کئے جا رہے اسلحہ کے علاوہ اب 32 اسٹرائیکر بکتر بند فائٹنگ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے کیف حکومت کو تازہ فوجی امداد میںمزید ہووٹزر آرٹلری راؤنڈز، ہائیڈرا 70 راکٹ، سرویلنس ہارنیٹ ڈرون، HIMARS اور NASAMS میزائلوں کے ساتھ ساتھ سٹنگرز اور جیولنز فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چھوٹے ہتھیاروں کے گولہ بارود کے تقریباً 28 ملین راؤنڈ بھی فراہم کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ امریکہ فروری 2022 میں روسی حملے سےشروع ہونے والی روس اور یوکرین کے درمیان اس جنگ میں خود اور اپنے اتحادیوں کے ذریعے اب تک کیف حکومت کو 30ارب ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کر چکا ہے۔جس میں بیشترحصہ فوجی امداد پر مشتمل ہے۔