ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا پر فضائی حملے میں متعدد اناج کے گوداموں کو نقصان پہنچا ہے ۔
روسی فوج کے مطابق یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا کو ایک بڑے روسی فضائی حملے کے ذریعے نشانہ بنانے کے بعد اناج کے متعدد گودام تباہ ہو گئے۔
دوسری جانب یوکرین کی افواج کے مطابق روس نے ملک کے جنوب میں دوبارہ حملہ کیا۔
جولائی کے بعد سے جب ماسکو نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی محفوظ ترسیل کی اجازت دینے والے معاہدے سے دستبرداری اختیار کی، روس نے جنوبی اوڈیسا اور میکولائیو کے علاقوں میں یوکرین کے اناج برآمد کرنے والے انفراسٹرکچر پر حملے تیز کر دیے ہیں۔
یوکرین کی جنوبی ملٹری کمانڈ کی ترجمان نتالیہ گومینیوک نے کہا کہ روس بظاہر فضائی دفاع کی کثافت کو جانچنے کی کوشش کر رہا ہے۔