پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے،صدر اردوان

نیویارک(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی کو بہتر انداز میں کرنا چاہئے، امن کے قیام کے لئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی بھی اشد ضرورت ہے، یوکرین کی جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔
ترکیہ کے صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں، مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لئے ترکیہ اپنا کردارادا کرنے کے لئےتیار ہے، امن کے قیام کیلئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے۔
طیب اردوان نے کہا دنیا میں تنازعات کے خاتمے اور امن کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں، شام کی صورتحال کی وجہ سے ترکیہ پر پناہ گزینوں کا بوجھ ہے۔

 

#kashmir#newyork#PakTurkNews#receptayyapurdgan#turkpresident#UN#unitednation