خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفاد میں ہے،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی سازش کے الزامات جھوٹ ہیں۔ پاکستان کے عوام ہی ملک کی سیاست سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون اہم ہے۔ خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں۔ ان کے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے اور پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سے براہ راست بات چیت جاری رکھیں گے۔ ہم ہمیشہ غیر ملکی حکومتوں سے زیر حراست امریکی شہریوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستانی حکام شفاف اور منصفانہ ٹرائل کویقینی بنائیں گے۔

 

#khadijashah#PakTurkNews#washingtondcAmericaPaksitan