چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے،مفتاح اسماعیل

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ملک میں اشرافیہ کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ چھوٹی سی اشرافیہ پورے ملک کے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور میں مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہوں، وزیر بنانا وزیر اعظم کا حق ہے اور ہٹانا بھی انہی کی صوابدید ہے جبکہ مستقبل میں میرا انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کوشش کی ہے جس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا اور اسحاق ڈار نے پبلک میں میرے خلاف بات کی اور میری صلاحیت پر سوال اٹھائے جس پر میں نے صرف اسحاق ڈار کو جواب دیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط تسلیم کرنے پر راضی ہو گئی ہے تاہم اب نچلے طبقے کے لیے روزگار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوری طرز اور صدارتی نظام حکومت آزما کر دیکھ لیا جبکہ ہم تو آمریت بھی دیکھ چکے ہیں، ہر ملک ہم سے آگے جا رہا ہے لیکن ادھر گورننس ٹھیک نہیں۔

 

#economy#financeminister#formerfinanceminister#ishaqdar#islamabad#miftahismail#PakTurkNews