اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نو عمر فلسطینی شہید

نابلس (پاک ترک نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نو عمر فلسطینی شہید ہو گیا ۔
مقامی میڈیا اور فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونیوالے 18 سالہ نوجوان محمود ابو سعان کو اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے سر میں گولی مار دی تھی۔
سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے رپورٹ دی ہے کہ مقامی عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فوجی ایک فوجی گاڑی سے باہر نکلا اور ابو سعان کے سر میں گولی مار دی جب وہ زمین پر لیٹا ہوا تھا۔

 

 

#ISRAIL#occupiedWestBank#PakTurkNews#Palestinian#philstine