قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی۔
قائممقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023 پر دستخط کر دیئے ہیں، صادق سنجرانی کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کاعمل مکمل ہوگیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنانس بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسے دستخط کے لئے صدر مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔
قومی اسمبلی میں فنانس بل میں مزید 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں، جس کے بعد آئندہ مالی سال 24-2023 کے 14 ہزار 480 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کو منظور کر لیا گیا تھا۔

 

#chairmansenate#financebill#PakTurkNews#sadiqsanjrani