اداکارو ڈرامہ نویس شعیب ہاشمی انتقال کرگئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کے معروف اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔شعیب ہاشمی کے بیٹے عدیل ہاشمی نے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے ۔
معروف اداکار شعیب ہاشمی نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری اور لندن سکول آف اکنامکس (LSE) سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی ۔
ڈرامہ نویس اورپروفیسر شعیب ہاشمی نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس، لندن سے تھیٹر کی ڈگری بھی حاصل کررکھی تھی ۔
وہ کئی سال گورنمنٹ کالج لاہور میں استاد رہے ، انہوں نے 70کی دہائی میں معروف ڈرامے لکھے اور ان میں اداکاری بھی کی ، ان کے معروف ڈراموں میں اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول شامل ہیں۔
شعیب ہاشمی نے 1990 میں نجی اخبارمیں ٹال مٹول کے نام سے کالم نگاری بھی کی ، انہیں 1995میں حکومت پاکستان کی جانب سے حسن کارکردگی اورتمغہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔
شعیب ہاشمی کی شادی پاکستان کے نامور شاعر فیض احمد فیض کی بیٹی سلیمہ ہاشمی سے ہوئی، ان کے دو بچے عدیل ہاشمی اور میرا ہاشمی ہیں۔

#actor#Lahore#PakTurkNews#shoaibhashmi#showbiz#writer