افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف دیدیا

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستانی کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔افغانستان نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 300رنز بنائے ۔
گرباز نے 151،ابراہیم زردان نے 80، محمد نبی نے 29رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

#afgvspak#gurbaz#PakTurkNews#pakvsafg#Srilanka