افغانستان: نامعلوم افراد نے سکول میں زہر پھیلا دیا، 60سے زائد طالبات کی حالت غیر

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے صوبے سرپول میں ایک سکول میں نامعلوم افراد کی جانب سے زہر پھیلانے کے باعث 60سے زائد طالبات کی حالت غیر ہو گئی ۔طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سخت نگہداشت کی جاری ہے۔ خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک اسکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو زہر دیدیا۔ جس کے بعد درجنوں طالبات کی حالت بگڑ گئی۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبات کو زہریلا کھانا دیا گیا تھا یا کلاس روم میں زہریلی گیس چھوڑی گئی تھی۔
یاد رہے کہ ہمسایہ ملک ایران میں بھی لڑکیوں کے اسکولوں میں زہر دینے کے واقعات میں نومبر سے لے کر اب تک تقریباً 13 ہزار طالبات کی طبیعت خراب ہوئی اور انھیں کم سے کم ایک دن ہسپتال میں رہنا پڑا تھا۔

 

#hospital#kabul#PakTurkNews#studentsAfghanafghanistan