کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد تیزی کا رجحان ہے اور انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی بحال ہو گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 587 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔
سٹاک ایکسچینج پر گزشتہ ہفتے کے اختتام سے رواں ہفتے کے آغاز تک چھائے رہنے والے شدید مندی کے بادل چھٹ گئے۔
بازارِ حصص میں 733 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 79313 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، اس دوران انڈیکس 80 کے بعد 79 ہزار پوائنٹس سے بھی گرگیا تھا۔