کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی 2 روز سے سستا ہونے کے بعد دوبارہ مہنگا ہوگیا ۔ڈالر کی قیمت میں دوروپے56پیسے بڑھ کر 278روپےکا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کےتیسرے روزانٹر بینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی سا اضافہ دیکھنے میں تاہم دن کے اختتام پر ڈالر 2.56 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر278 روپے کا ہو گیا۔
دوسری اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے کا اضافہ کے ساتھ 280 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے دن (پیر اور منگل) روپے کے مقابلے میں ڈالر تیزی کے ساتھ اپنی قدر غیر معمولی کھو بیٹھا تھا۔