سندھ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سندھ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دریافت ہونے والے تیل اورگیس کے ذخائر سے یومیہ 39.12 ملین مکعب کیوبک فیٹ گیس اوریومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔
موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ 15 ویں دریافت ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم نے تیل وگیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی واقع ہو گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

#deraghazikhan#digkhan#PakTurkNews#sindhGasoil