لاہور(پاک ترک نیوز) حکومت سازی کے بعد لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے قصور کی قومی اسمبلی کی نشست رکھی تو لاہور میں چھ حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا ، مریم نواز این اے 119 کی نشست چھوڑیں گی جس پر ضمنی انتخاب ہوگا ، اسی طرح شہبازشریف پی پی 158 اورپی پی 164 کی نشستیں چھوڑیں گے جس پردوبارہ انتخاب ہوگا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہوراورقصور دو نشستوں سے ایم این اے منتخب ہوئے ، وہ لاہور یاقصور میں سے کسی ایک جگہ سے نشست چھوڑیں گے۔
سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے صوبائی نشست پی پی 147 چھوڑنے کاامکان ہے یہاں بھی دوبارہ میدان لگےگا، شہبازشریف وزیراعظم اور مریم نواز وزارت اعلی پنجاب کے لئے امیدوار نامزد کیے جاچکے ہیں۔
این اے 117 علیم خان اپنے پاس رکھیں گے اورپی پی 149 کی نشست چھوڑیں گے، قومی اسمبلی میں اسمبلی کی زیادہ نشستوں کی ضرورت کے باعث حمزہ شہباز کو قومی اسمبلی میں رکھنے کی تجویز ہے۔