ٹوئٹر کے بعد ایمزون کا بھی 18ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

 

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ٹوئٹر کے بعد معروف امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمزون نے بھی 18ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔ ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کا اطلاق 18جنوری سے ہوگا۔اس سے پہلے کمپنی نے نومبر میں دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے اثرات سے واقف ہے لیکن “غیر یقینی معیشت” کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق عالمی وبا کورونا کے دوران کافی بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملازمت پر رکھ لیا گیا تھا۔
ایمازون کے سی ای او نے کمپنی ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فارغ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مشکلات سے کمپنی اچھی طرح واقف ہے اور اس کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس فیصلے سے متاثر ہوں گے ان کی مدد کے لیے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں، انہیں اچھا پیکج فراہم کریں گے جس میں خصوصی ادائیگی، عبوری ہیلتھ انشورنس کے فوائد اور دیگر کمپنی میں ملازمت کے حصول میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔
ستمبر کے آخر تک دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 1.54 ملین تھی، ان میں وہ ملازمین شامل نہیں ہیں جنہیں خصوصی موسم اور بالخصوص چھٹیوں کے سیزن کے دوران ملازمت پر رکھا جاتا ہے۔

#amazon#employes#headoffice#layoff#newyork#PakTurkNewstwitter