افونکاراہسار۔ترکیہ کی روایتی ٹرکش ڈیلائٹس کی برآمدات کا بڑا مرکز

استنبول (پاک ترک نیوز)
مغربی ترکیہ میں افونکاراہسار، کینڈی اور ٹرکش ڈیلائٹس کی پیداوار کے لیے ملک کے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔ جو کلوٹڈ کریم، اخروٹ اور ہیزلنٹ سمیت تقریباً 250 اقسام کی ڈیلائٹس پیش کرتا ہے۔
اگرچہ افونکاراہسار کی ٹرکش ڈیلائٹس کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ مانگ ہے۔ لیکن اس سال برآمدات کی مالیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ افونکاراہسار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کنفیکشنری اینڈ بیوریج انڈسٹری گروپ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے پہلے آٹھ مہینوں میںٹرکش ڈیلائٹس کی برآمدات ساڑھے 13لاکھ ڈالر تھیں۔ مگر اس سال انکی مالیت کم ہو گئی ہے۔ خام مال کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کرنسی کی شرح تبادلہ کی وجہ سے رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران صرف ساڑھے 6لاکھ ڈالر کی ٹرکش ڈیلائیٹس برآمد ہوئی ہیں۔
افونکاراہسارترکیہ کی تقریباً 250 اقسام کی ڈیلائٹس پیدا کرتا ہے۔ جس میں روایتی اقسام جیسے کلوٹڈ کریم، اخروٹ اور ہیزلنٹ شامل ہیں۔ اسکے علاوہ انوکھے ذائقے جیسے بھینس کے دودھ سے بنی کلوٹڈ کریم، افیون پوست کے بیج، پوست کے بیجوں کی کریم، انجیر اور اخروٹ، دار چینی ، بادام۔ اور خشک میوہ جات سے تیار کردہ مٹھائیاں شامل ہیں۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ افونکاراہسار ترکیہ کے سب سے مشہورٹرکش ڈیلائٹس کی پیداوار کے مرکزوں میں سے ایک ہے۔ اب یہاںروایتی مٹھائیوںکے علاوہ مزید مخصوص مصنوعات اور ذائقےتیار کئے جا رہےہیں۔ مختلف کمپنیاں مختلف اقسام تیار کر رہی ہیں۔مزید براںافونکاراہسار میں ایسی کمپنیاں ہیں جو دنیا بھر کے مختلف ممالک کو برآمد کرتی ہیں۔ ہماری برآمدات عام طور پر یورپی ممالک، برطانیہ، امریکہ، مشرق وسطیٰ کے ممالک اور روسی مارکیٹ کو جاتی ہیں۔

#TurkishDelights