آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ ایشیاکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

ملتان(پاک ترک نیوز) معروف پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گرنگ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔
ایشیا کپ کے آغاز سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اور تریشالہ گرنگ مشترکہ طور پر فن کا مظاہرہ کریں گی۔ تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشیاکپ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ایشیا کپ میں 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان نیپال اور بھارت جبکہ گروپ ’بی‘ بنگلا دیش۔ افغانستان اور سری لنکا کو رکھا گیا ہے ۔
ایشیاکپ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ بھارت 50 اوور کے ایشیا کپ میں بطور دفاعی چیمپئین اترے گا۔ اس قبل ایشیاکپ 2018 میں منعقد ہوا تھا۔

@multan#aimabaig#asiacup#PakTurkNews#showbiz#TrishalaGurung