غزہ،اسرائیل کی پناہ گزینوں کے کیمپ پر فضائی حملہ ،100سے زائد فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں 100سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 350سے زائد زخمی ہو گئے ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے 6 بم برسائے اس کے نتیجے میں100سے زائد فلسطینی شہید اور 350 کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔بمباری کے بعد اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان یا ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی بمباری کے بعد جبالیہ کیمپ کی وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں کم از کم 47 لاشیں تباہ ہوجانےو الے مکانات کے ملبے میں سے نکالی جاتی دکھائی گئی ہیں۔
فوٹیج میں بمباری کے بعد زمین پر پڑ جانے والے دو وسیع و عریض گڑھوں کے کنارے درجنوں افراد میتوں اور زخمیوں کی تلاش میں نگاہیں دوڑاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فلسیطنی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے لے کر اب تک بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت 8525 شہری شہید ہوچکے ہیں۔

#airattack#gaza#PakTurkNewsIsrael