اسرائیل کی چرچ میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر فضائی حملہ، متعدد شہید

مقبوضہ بیت المقدس(پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں واقع چرچ کے کمپاؤنڈ میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر فضائی حملہ ،متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ۔
یونانی آرتھوڈوکس سینٹ پورفیریئس چرچ کے کمپاؤنڈ میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی جس پر اسرائیل نے بمباری کر دی۔بظاہر اس حملے کا مقصد عبادت گاہ کے قریب ایک ہدف کو نشانہ بنانا تھا جہاں غزہ کے بہت سے باشندوں نے فلسطینی علاقوں میں جنگ کے دوران پناہ لی تھی۔
حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد فلسطینی شہید جبکہ بیشتر زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ حملے کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ سینٹ پورفیریئس چرچ الاہلی اسپتال سے زیادہ دور نہیں ہے جہاں اسرائیل نے حملہ کرکے 500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

#airattack#attack#gaza#isrel#PakTurkNewsIsrael