غزہ سٹی (پاک ترک نیوز) مغربی کنارے کے شہر نابلس پر اسرائیلی حملے کے بعد محصور فلسطینی انکلیو سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیل نے غزہ شہر کے شمال میں فضائی حملے شروع کر دیے ہیں ۔
غزہ کی پٹی سے چند گھنٹے قبل داغے گئے راکٹوں کی ذمہ داری کسی فلسطینی گروپ نے قبول نہیں کی، جس سے اسرائیلی شہروں سڈروٹ اور اشکلون میں سائرن بج گئے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نابلس پر اسرائیلی حملے پر بین الاقوامی ردعمل شرمناک اور کمزور ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نابلس حملے پر بین الاقوامی ردعمل دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔