علیمہ خان ریاست مخالف تقاریر کے الزام پر6 فروری کو ایف آئی اے طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے 6 فروری کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے نے علیمہ خان کو انسدادِ دہشتگردی ونگ میں پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے، ان پر ریاست مخالف نفرت انگیز مجرمانہ سازش کا الزام ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی جبکہ دیگر پر بھی ریاست مخالف مجرمانہ سازش کی انکوائری کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور دیگر کیخلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی انکوائری درج کی گئی ہے۔
علیمہ خان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور فوج اور عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔

@imrankhan#aleemakhan#fia#founderpti#PakTurkNews#pti#ptifounder