پشاور(پاک ترک نیوز) علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔
آزادامیدوار علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیےمجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا، نومنتخب سپیکر بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا، علی امین گندا پور کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔قائد ایوان کے لیے دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیئے ہیں۔
گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئی تھیں۔