علی امین گنڈا پور اسلام آباد پولیس کے حوالے

 

ڈی آئی خان (پاک ترک نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
عدالت میں علی امین گنڈا پور کی پنجاب اور اسلام آباد پولیس حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد پولیس علی امین گنڈا پور کو سینٹرل جیل ڈی آئی خان سے لے کر روانہ ہو گئی جہاں انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور پرتھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے ۔
دوسری جانب علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پولیس کوحوالگی سیشن کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے سیشن کورٹ میں درخواست دائرکردی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے وکلاء اور پولیس کے مذاکرات کے بعد پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ کے گیٹ پر گرفتاری دی تھی، اس سے پہلے انہوں نے گرفتاری سے مسلسل انکار کیا تھا۔
علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی تھی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

#aliameengandapur#deraismailkhan#islamabad#islamabadpolice#PakTurkNews#pti