شہباز شریف سمیت تمام ملزمان آشیانہ اقبال ریفرنس میں بری

لاہور(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو آشیانہ اقبال ریفرنس میں بری کردیا۔
جج ملک علی ذوالقرنین نے آشیانہ اقبال کیس پر فیصلہ سنایا اور شہباز شریف اور دیگر 10 ملزمان کو ریفرنس سے بری کردیا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس 2018 میں دائر کیا گیا تھا جس میں بیورو کریٹس بھی نامزد تھے۔
بری ہونے والے ملزمان میں شہباز شریف کے علاوہ احد چیمہ، شاہد شفیق، فواد حسن فواد، عارف بٹ، اسرار سعید، امتیاز حیدر اور بلال قدوائی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت دو مرکزی ملزمان ندیم ضیاء اور کامران کیانی کو پہلے ہی ریفرنس سے بری کر چکی ہے۔

 

#aashianahousingscheme#Lahore#nabcourt#PakTurkNews#shahbazsharif