یوکرین کو ابرامز ٹینکوں سمیت تمام امریکی ہتھیار صرف دفاع کے لئے دئیے جا رہے ہیں۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
صدر جو بائیڈن کے روس کے ساتھ جنگ میں ملوث مشرقی یورپی ملک کو درجنوں ٹینک بھیجنے کے اعلان کے بعد امریکہ نے زور دیا ہے کہ وہ یوکرین ک کو اسکے دفاع کے لیے ابرامز ایم۔ون جنگی ٹینک فراہم کر رہا ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے گذشتہ شب روزانہ کی بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم نے جو کچھ بھی فراہم کیا وہ یوکرین کے اپنے دفاع کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کو جو نظام فراہم کرتے ہیں وہ انہیں اس قابل بناتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یوکرینی علاقے کی سرحدوں کو عبور کرنے والی روسی افواج سےمؤثر طریقے سے اور کامیابی سے نمٹ سکیں۔یہی معاملہ ابرامز ٹینکوں کے آج کے تازہ ترین اعلانات کا ہے۔
پرائس نے کہا کہ یہ شرط ان تمام سسٹمز پر لاگو ہوتی ہے جیسے کہ سٹنگر اور جیولن میزائل جو امریکہ نے گزشتہ سال 24 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کو فراہم کیے ہیں۔اور وہ شرط یہ ہے کہ یہ تمام ہتھیار یوکرین کے دفاع کے لئے استعمال ہونگے۔
کچھ رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ جرمنی اور امریکہ یوکرین کو ٹینک بھیجنے کے معاملے میں متضاد تھے انہوں نے کہا کہ بارہا جرمنی نے خود کو امریکہ کا ایک مضبوط دو طرفہ اتحادی، نیٹو اتحاد کا ایک مضبوط رکن ثابت کیا ہے۔ اور وہ یوکرین کا ایک مکمل طور پر مضبوط پارٹنر ہے۔

#attack#Kyiv#NedPrice#PakTurkNews#tanks#ukraine#war#washington#washingtondcAmerica