وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بحال کر دیئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم کر دی اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیئے ہیں۔وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم ہو گئی، بنک اکاؤنٹس بھی بحال ہو گئے ۔
عدالت نے حکمنامے کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے جب کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کردے اس لئے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر 2017 کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکے اثاثوں کی ضبطگی کاحکم دیا تھا، اسحاق ڈارکے اشتہاری ہونے پربینک اکاؤنٹس اور لاہورکا گھربحق سرکارضبط کرنےکےاحکامات جاری کیےگئے تھے۔

#ishaqdar#islamabad#nabcourt#PakTurkNewscourt