ملاوی نائب صدر سمیت تمام افراد طیارے حادثے میں ہلاک ،صدر کی تصدیق

لیلونگوے(پاک ترک نیوز) ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر سائولوس چلیما کے طیارے حادثے میں کوئی سوار زندہ نہیں بچا ہے ۔
صدر لازارس چکویرا نے ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ جہاز میں سوار دس افراد میں سے کوئی بھی جنگل میں گرنے کے بعد زندہ نہیں بچا۔
ملاوی میں ریسکیو ٹیموں نے ایک طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ہے جس میں نائب صدر ساؤلوس چلیما سوار تھے، اور کوئی زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ہے۔
عسکری ذرائع نے منگل کی دوپہر کو بتایا کہ طیارے کی باقیات خراب موسم میں لاپتہ ہونے کے ایک دن بعد ملی ہیں۔

 

# vice-president#malavi#patkurknews#plane