واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کا کہنا ہے کہ تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کے لئے ہے، امریکا کے لئے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر بات کر رہے ہیں، افغان مہاجرین کو ایسی جگہ نہ بھیجا جائے جہاں انہیں ظلم و ستم کا سامنا ہو، تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
نیڈ پرائس نے پاکستان میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے۔
بھارت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرتے رہتے ہیں، انٹرنیٹ تک رسائی کشمیر سمیت دنیا کی دیگر جمہوریتوں کو مضبوط بنانے کیلئے اہم ہے۔