ایمیزون دوبارہ قیمتی ترین برانڈ بن گئی

نیویارک (پاک ترک نیوز)
امریکہ میںقائم ای کامرس کمپنی ایمیزون نے سب سے قیمتی برانڈ کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
ایک سرکردہ ویلیویشن اور حکمت عملی کنسلٹنسی گروپ ،برانڈ فنانس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایمیزون نے اپنی برانڈ ویلیو میں 15 فیصد کمی کے باوجود 299.3 بلین ڈالر کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کیا ہے
ایمیزون 2020 کی رپورٹ میں 220.8 بلین ڈالر کی مالیت کے ساتھ سب سے قیمتی برانڈ تھا لیکن 2021 اور 2022 میں ایپل کے مقابلے میں اس کی قدر میں کمی آ گئی۔
2023 کی رپورٹ میں، ایپل 297.5 بلین ڈالر کی مالیت کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے جو سالانہ بنیادوں پر 16.2 فیصد کم ہے۔
تیسرے نمبر پر 281.4 بلین ڈالر کے ساتھ گوگل ہے اس کے بعد مائیکروسافٹ191.6 بلین ڈالر اور والمارٹ 113.8 بلین ڈالر کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح ٹاپ 10 فرموں میں سام سنگ، آئی سی بی سی، ویریزون، ٹیسلا اور ٹک ٹاک شامل ہیں۔جبکہ سرفہرست 10 کمپنیوں میں سے 7 کا تعلق امریکہ سے، دو کا چین اور ایک کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔

#amazon#brands#newyork#PakTurkNewsAmerica