پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف،بہتر معاشی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں ، امریکہ

 

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکہ کا کہنا ہے کہ پا کستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں ،ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ ، خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک نکات استحکام پر بات کرتے ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے۔
امریکا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخر کر دی ہے۔

#economy#NedPrice#PakTurkNews#washington#washingtondc#worldbankAmericaIMFPakistan