امریکی ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں گرکر تباہ

 

سیئول (پاک ترک نیوز) امریکہ کا ایف 16 طیارہ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں طیارے کا پائلٹ کا محفوظ رہا جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایف 16 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو کھیتوں میں گر کرتباہ ہوا۔
جنوبی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو حکام اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

#americfa#crash#fighterjet#PakTurkNews#Seoul#southkoreaAmericaF 16