نیوجرسی(پاک ترک نیوز) امریکہ کی پہلی با حجاب خاتون جج نادیہ کہف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
نادیہ کہف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف اٹھایا شام سے دو برس کی عمر میں امریکہ منتقل ہونے والی نادیہ کہف نیو جرسی کے گورنر کی جانب سے نامزد ہونے کے بعد جج بن گئیں۔
حلف اٹھانے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں مسلمان اور عرب کمیونٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے۔