امریکہ ماڈل آر بونی گیبریل مس یونیورس منتخب

 

لوزیانا(پاک ترک نیوز) امریکی ماڈل آبونی گیبریل مس یونیورس 2023منتخب ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا میں نیو اورلینز میں مقابلے میں امریکہ کی آر بونی گیبریل کے سر پہ مس یونیورس کا تاج سج گیا۔امریکی فیشن ڈیزائنر اور ماڈل آر بونی گیبریل نے جو مقابلہ جیتا ہے اس میں 85 ممالک نے شرکت کی تھی۔ٹیکساس میں پیدا ہونے والی نئی مس یونیورس 28 سال کی ہیں، ان کے والد فلپائن سے آنے والے تارک وطن ہیں جب کہ والدہ کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس سے ہے۔
یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس سے گریجویٹ نئی مس یونیورس کے لیے فیشن ڈیزائنگ بہت اہم ہے جب کہ فارغ وقت میں وہ پینٹنگ، شاپنگ اور یوگا کرنا پسند کرتی ہیں۔
امریکی مؤقر جریدوں لائف اسٹائل اور انسائیڈر کے مطابق وینزویلا کی امندا ڈوڈیمل فرسٹ رنر اپ اور مس ڈومینیکن ریپبلک اینڈرینا مارٹنیز فوونیر دوسری رنر کے طور پر منتخب ہوئیں۔
مس یونیورس کو پہنایا جانے والا تاج اس لحاظ سے منفرد اہمیت کا حامل تھا کہ اس سے قبل کسی بھی مس یونیورس کو منتخب ہونے کے بعد ایسا تاج نہیں پہنایا گیا ہے، تاج پر شاہی نیلم اور سفید ہیرے جڑے ہوئے تھے اور مالیت 5 ملین اور 750 ہزار ڈالرز تھی۔
معوض جیولری ہاؤس کی جانب سے تیار کردہ نایاب تاج 110 قیراط کے نیلے نیلم اور 48 قیراط کے سفید ہیروں سے مزین ہے جس میں 45.14 قیراط کا نیلا شاہی نیلم سب سے اوپر پوری آب و تاب سے جگمگ کر رہا تھا۔

 

 

# R'BonneyGabriel##T20worldcup22#ameirca#lozina#missuniverse#missuniverse2023#PakTurkNews