پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے امریکہ کا ردعمل آ گیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے امریکہ کا ردعمل آ گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں الیکشن پر آزادی اظہار رائے روکنے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران اور اس سے قبل پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پرتشددواقعات نے پاکستان میں بہت سی سیاسی جماعتوں کو متاثر کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی نتائج ابتدائی اور غیر حتمی ہیں ، جب تک حتمی اور سرکاری نتائج نہیں آتے ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

#elecation#PakTurkNews#pmln#ptiAmericaPakistan