سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت 8رکنی لارجر بنچ آج کرے گا

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی، 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت اب سے کچھ دیر بعد ہوگی۔ درخواست گزار کے وکلا اپنا مقدمہ آج عدالت میں پیش کریں گے۔
عدالت کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔
دورانِ سماعت اٹارنی جنرل آف پاکستان، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندہ وکلا بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔
یادرہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

#islamabad#largerbanch#PakTurkNews#supremcourt#supremecourtpracticsandprocegerbill