پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پاسکو سے متعلق امور زیر غور کیا گیا، اجلاس میں گندم سے متعلق بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں،ویٹ بورڈ میں کسانوں کےنمائندے شامل کیے جائیں،وزیراعظم نے بورڈ میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سپارکو کے نمائندگان کوبھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہبا ز شریف نے ہدایت کی کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے، گندم کی خریداری کے حوالے سے متبادل حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے اورصوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے۔

#pakturkenws#pasco#pmln#primemnister#shahbazsharif