طالبان حکومت کے بعد ملک چھوڑنے والا افغان مترجم امریکہ میں گولی لگنے سے ہلاک

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) طالبان حکومت آنے کے بعد ملک چھوڑنے والا افغان مترجم کو امریکہ میں گولی مار دی گئی ۔
نصرت احمد یار دیگر شہریوں کی طرح افغانستان میں امریکی فوج کیلئے مترجم کی حیثیت سے کام کر رہے تھے جو 2021میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد امریکہ فرار ہو گئے تھے ۔
نصرت کے دوست کے مطابق وہ 31سالہ احمد یار نئی زندگی کا تصور لئے امریکہ آئے تھے جہاں ان کا خواب تھا کہ وہ محفوظ زندگی گزار سکیں گے ۔ ان کے ساتھ ان کے چار بچے بھی تھے جن کی عمریں بالترتیب 8،11،13سال جبکہ ایک کی عمر 15ماہ تھی ۔
احمد یار کو 3جولائی کو شمال مشرقی واشنگٹن ڈی سی کے ایک علاقے میں کار کے اندر گولی مار دی گئی۔
احمد یار کی طرح امینی اگست 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد ملک چھوڑ گئے تھے ۔

 

#afghistan#PakTurkNews#washintondcAfghanAmericaTaliban