امریکیوں سے شادی کرنیوالے لاکھوں غیر قانونی تارکین کو شہریت دینے کا اعلان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، ان کی دلچسپی مسائل حل کرنے میں ہے۔
جو بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے جنہیں 17 جون تک امریکا میں 10 سال مکمل ہو چکے ہوں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے ،نئے پروگرام کے تحت 50 ہزار کے قریب 21 سال سے کم عمر کے امریکی شہریت کے حامل بچوں کے والدین بھی امریکی شہریت کے لیے اہل ہوں گے۔
یاد رہے جو بائیڈن نے 4 جون کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران عندیہ دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں وہ امیگریشن سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گے۔

#aerica#Immigrants#jobident#joebiden#PakTurkNews#washinton#washintondcAmerica