وزیراعظم کی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر ترین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوتی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم خود کونسل کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سبسڈی، مالیاتی تبدیلیوں کا جائزہ اور معیشت کی بہتری کے لیے کی خاطر پالیسی سازی کے لیے 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل (اکنامک ایڈوائزری کونسل) تشکیل کر دی ہے، جو معیشت کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کرے گی۔
ایڈوائزری کونسل میں جہانگیر ترین ،ثاقب شیرازی ، شہزاد سلیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، سلمان احمد بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔
وزیراعظم نئے مالی سال کے بجٹ اور معاشی پالیسیوں کے حوالےسے بھی کونسل سے مشاورت کریں گے۔ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم تجاویز اور مشاورت کا امکان ہے۔

#economy#jehangirkhantareen#PakTurkNews#pakturknwes#pmln#primeminister#shahbazsharif