اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کل اجلاس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔
صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہےاور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ۔