ماسکو(پاک ترک نیوز)
ماسکو کی پوکلونایا ہل میں وکٹری میوزیم کے سامنے یوکرین کے ساتھ جنگ میں نیٹو ممالک کے پکڑے گئے فوجی ہارڈویئر کی نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں مختلف بکتر بند آلات کے 32 یونٹ رکھے گئے ہیں۔
روس کے سینٹرل آرمڈ فورسز میوزیم کے سینئر محقق آندرے لیوبچیکوف نے کہا کہ نمائش میں ضبط کیے گئے فوجی سازوسامان کی مختلف مثالیں پیش کی گئی ہیں جنہیں روسی فوجیوں نے خصوصی فوجی آپریشن زون میں قبضے میں لیا تھا۔
مثال کے طور پر، نمائش میں جرمن ساختہ لیوپارڈ 2 ٹینک، ایک امریکن ابرامس ایم۔1ٹینک، بریڈلی فائٹنگ وہیکل، ایم 113 اور میکس پرو، ترکی کی بنی ہوئی BMC کرپی، برطانیہ کی ساختہ مسٹیف , سویڈن کی ایک CV90 جنگی گاڑی، اور دیگر شامل ہیں۔ نمائش میں آتشیں اسلحہ، دستاویزات، نقشے، گیئر اور ڈرون بھی رکھے گئے ہیں۔