زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان کے مجموعی ذخائر 14 جون تک 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 13 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 6 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 27 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

 

#currency#foreginreserves#interbank#islamabad#openmarket#PakTurkNews