پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان ،رمیز راجہ شامل نہیں

 

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں 34 میچوں کے دوران 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، عروج ممتاز، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔اردو کمنٹری کیلئے مرینہ اقبال اور طارق سعید کو نامزد کیا گیاہے جبکہ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزنٹر ہوں ہوگی۔


پی ایس ایل 8 کو ہائی ڈیفینیشن میں اے اسپورٹس، پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس لائنر ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔ جبکہ لائیو اسٹریمنگ دراز ایپ، ٹیپ میڈ ٹی وی اور تماشا پر دستیاب ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ میں ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ کوریج میں 30 کیمرے شامل ہوں گے جن میں اسپائیڈر کیمز اور بگی کیمز شامل ہیں۔

 

#cricket#Lahore#PakTurkNews#pcb#psl#psl8#rameezraja#t20