پی آئی کی معاشی بحران کے باعث مزید58پروازیں منسوخ کردی گئیں

لاہور(پاک ترک نیوز) معاشی بحران کا شکار قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ۔بحران کےباعث مقامی اور بین الاقوامی 58 پرواز یں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے کا آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے، صرف نفع بخش اور انتہائی ضروری سیکٹر کی انٹرنیشنل پروازوں کو ہر صورت بحال رکھا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اندرون ملک پروازیں نہ ہونے کے برابر ہیں، مقامی چھوٹے سٹیشنز کی خسارے کی پروازیں زیادہ منسوخ کی جا رہی ہیں۔
ان کے مطابق منسوخ کی جانے والی پروازوں میں کراچی آنے جانے کی 22 پروازیں بھی شامل ہیں جبکہ 11 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 538 ہو گئی ہے۔
کراچی سے بہاولپور کی پروازیں پی کے 588، پی کے 589 اور کراچی سے رحیم یار خان کی پی کے 582، پی کے 583 جبکہ کراچی سے کوئٹہ کی پی کے 310، پی کے 311، کراچی سے سکھر کی پی کے 536، پی کے 537 اور کراچی سے ملتان کی پی کے 330 بھی اڑان نہیں بھر سکیں گی۔
آج کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308 اور پی کے 309، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 319 جبکہ کراچی سے لاہور کی 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305 منسوخ ہو گئی ہیں۔
لاہور سے جدہ کی پی کے 759، بحرین کی پی کے 189، پی کے 190، دبئی کی پی کے 203، صلالہ کی پی کے 129 پی کے 130، دمام کی پی کے 247 اور پی کے 248 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کراچی سے دبئی جانے والی پی کے 213، دمام سے کراچی کی پی کے 242 منسوخ ہو گئی ہیں۔
سیالکوٹ سے دبئی کی پی کے 179، مسقط کی پی کے 281، پی کے 282، سیالکوٹ کیلئے جدہ سے پی کے 746 اور کویت سٹی سے پی کے 240 منسوخ کی گئی ہیں۔

#fightoperation#Lahore#PakTurkNews#sialkotkarachiPIA