سوڈان میں پھنسے مزید 97پاکستانی کراچی پہنچ گئے

 

کراچی (پاک ترک نیوز) سوڈان میں پھنسے مزید 97پاکستانیوں کو جدہ سے کراچی پہنچا دیا گیا ۔پاک فضائیہ کا سی 130طیارہ تیسرے مرحلے میں مزید 97پاکستان کو لیکر کراچی پہنچ گیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے ، حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔
قبل ازیں دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔پہلے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کا سوڈان سے محفوظ انخلاء اور وطن واپسی پہلی ترجیح ہے۔
سوڈان میں تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بروقت ریسکیو کرنے پر پاکستان پہنچنے والے افراد کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ایئر فورس کی کوششوں کو سراہا۔

 

#c130#jeddah#khartom#paf#PakTurkNews#portsodankarachiSodan