شمارلی کوریا کا ایک اور جاسوس سیٹلائٹ تجربہ ناکام ،راکٹ سمندر میں گر کر تباہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا کا ایک اور جاسوس سیٹلائٹ تجربہ ناکام ہوگیا ،راکٹ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
شمالی کوریا کی جانب سے ایک فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی کوشش دوسری بار ناکام ہو گئی ۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ صبح کے قوت میں ہوا، جو ایک ہفتہ طویل لانچ ونڈو کے پہلے دن تھا، لیکن سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹ کی تیسرے مرحلے میں دشواری کی وجہ سے ناکام رہا۔
شمالی کوریا کا مزید کہنا ہے کہ اکتوبر میں دوبارہ کوشش کرے گا۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوزی ایجنسی کے مطابق راکٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی پروازیں معمول کے مطابق تھیں، لیکن تیسرے مرحلے کی پرواز کے دوران ایمرجنسی بلاسٹنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لانچ ناکام ہو گئی۔

 

#Northkora#pakturknwes#pyangyang#rocket#satelite#space