پاکستان کیلئے دوسرے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی تعمیر کا آغازکردیا گیا

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے دوسرے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی تعمیر کا آغازکردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر اقبال کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکٹر ظفر اقبال نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔مہمان خصوصی نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔

 

#islamabad#pakistannavy#PakTurkNews#romania#shipPakistan